موجودہ حکومت نے مالی سال23کے نو ماہ کے دوران بیرونی قرضہ اور سود کی مد میں مجموی طور پر 15 ارب 66 کروڑ20لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں،اسٹیٹ بینک

کراچی(آن لائن)موجودہ حکومت نے مالی سال23کے نو ماہ کے دوران بیرونی قرضہ اور سود کی مد میں مجموی طور پر 15 ارب 66 کروڑ20لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال23کے نو ماہ کے دوران حکومت نے مزید پڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بدترین شکست، بھارتی کپتان روہت شرما ویسٹ انڈیز سیریز سے باہر

نئی دہلی (آن لائن) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آرامدینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 12 مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا کراچی(آن لائن) بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2022-23ء کے لیے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا، جس میں جنوری تا مارچ 2023ء کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم پر جامع تجزیہ پیش کیا گیا اور اہم پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔بینکوں اور فنٹیک کمپنیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون نے صارفین کے لیے موثر، قابل رسائی اور باسہولت ڈیجیٹل ادائیگیوں کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جس سے صارفین کی زیادہ تعداد کو ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل چینل استعمال کرنے کا موقع ملا۔ مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، انٹرنیٹ بینکاری کے صارفین کی تعداد 9.3 ملین، موبائل فون بینکاری کے 15.3 ملین اور برانچ لیس بینکنگ ایپ کے صارفین کی تعداد 48.4 ملین تھی۔ اس کے علاوہ، ای والٹس کے صارفین (الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے جاری کردہ) کی تعداد 1.6 ملین تک پہنچ گئی۔آن لائن فرد تا فردP2P)) فنڈز کی منتقلی کے لیے راست (Raast) استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد گزشتہ سہ ماہی کے 25.8 ملین صارفین کی نسبت بڑھ کر 29.2 ملین ہو گئی ہے۔ سہ ماہی کے دوران راست کے ذریعے پروسیس کی گئی فرد تا فرد ٹرانزیکشنز کی مالیت اور حجم بالترتیب 92.3فیصد اور 55.6فیصد بڑھ کر 41.2 ملین ٹرانزیکشنز یعنی 872.8 ارب روپے تک پہنچ گیا۔مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران، مجموعی طور پر ای بینکاری لین دین کے حجم میں (4.3فیصد) اور مالیت میں (11.2فیصد) کا اضافہ ہوا۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے لین دین کا حجم بھی 200.7 ملین سے بڑھ کر 220.5 ملین (9.9فیصد اضافہ) ہو گیا، جبکہ مالیت 9,167.6 ارب روپے سے بڑھ کر 10,922.3 ارب روپے (19.1فیصد اضافہ)تک پہنچ گئی۔ پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لین دین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس میں لین دین کے حجم میں 6.8 فیصد اور مالیت میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ اے ٹی ایم کا لین دین اگرچہ حجم کے لحاظ سے پچھلی سہ ماہی کے قریب رہا، لیکن مالیت کے لحاظ سے اس میں 6.0 فیصد اضافہ ہوا۔ POS کے ذریعے ٹرانزیکشنز کا اوسط ٹکٹ سائز 5,463 روپے فی ٹرانزیکشن تھا جبکہ اے ٹی ایم پر مبنی ٹرانزیکشنز کے لیے، یہ حجم 15,429روپے فی ٹرانزیکشن تھا۔ بینکوں کی طرف سے پراسس کی جانے والی ای کامرس ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 36.6 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔مالی سال 23ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک، ملک بھر میں 112,302 پی او ایس مشینیں نصب کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 96,975 پی او ایس مشینوں کی تنصیب ہوئی تھی۔ ملک میں نصب اے ٹی ایم کی تعداد بھی مالی سال 22ء کی تیسری سہ ماہی میں 16,897 سے بڑھ کر مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میں 17,678 تک پہنچ گئی۔پاکستان کے ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ سسٹم (PRISM)، بڑی مالیت کے تصفیے کا بروقت نظام، کے ذریعے پراسس ہونے میں گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں حجم کے لحاظ سے 4.6 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 13.9فیصد کا اضافہ ہوا۔ مزید، کاغذ پر مبنی لین دین کا حجم م س23ء کی دوسری سہ ماہی میں 95.5 ملین سے کم ہو کر م س23ء کی تیسری سہ ماہی میں 94.3 ملین رہ گیا۔

کراچی(آن لائن) بینک دولت پاکستان نے مالی سال 2022-23ء کے لیے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا، جس میں جنوری تا مارچ 2023ء کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جائزے میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم پر جامع مزید پڑھیں

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت286.50روپے سے کم ہو کر285.80روپے مزید پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی،انڈیکس41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید2ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری مندی کی مزید پڑھیں

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر22پیسہ اضافہ سے 285.40روپے کی سطح مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک کی مالی سال 2022-23 کے لیے نظام ادائیگی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2022-23 کے لیے نظام ادائیگی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر د ی ہے۔رپورٹ میں جولائی تا دسمبر 2022ء کی مدت کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ملک میں مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز مندی سے ہوا

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز مندی سے ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس 213پوائنٹس کمی کے بعد ایک بار پھر40ہزار پوائنٹس کی حد سے گرگیا،مارکیٹ میں مندی کے سبب سرمایہ کے حجم میں 28ارب روپے کی کمی مزید پڑھیں

جمعہ کے روز اپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ

کراچی(آن لائن)جمعہ کے روز اپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50پیسہ اضافہ سے291.50روپے سے بڑھکر292روپے کی سطح پر آگئی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمر مزید پڑھیں

پاکستان اور اسرائیل کی مابین تجارتی تعلقات استوار ہونے کی افواہیں پروپیگنڈا ہیں،ترجمان

اسلام آباد(آ ن لائن) وزارت تجارت نے اسرائیل سے تجارت کی تردید کردی۔ ترجمان وزارت تجارت نے کہا کہ اسرائیل سے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی استوار کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور اسرائیل کی مابین تجارتی تعلقات استوار ہونے مزید پڑھیں