اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکار ورون دھون کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، اداکار کہتے ہیں کہ میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابر ار یاد رہے کہ معروف ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس دھرما نے اپنی نئی فلم جگ جگ جیو میں ابرارالحق کا مشہور گانا نچ پنجا بن تبدیل کرکے استعمال کیا ہے۔جس پر ابرارالحق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا نچ پنجابن اپنی فلم میں استعما کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں ٹی سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ T-Series نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں جبکہ کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا، تاہم ابرارالحق نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔