رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) میں خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 25.99 فیصد اضافے سے 6 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 5 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔ ان ممالک میں افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ان ممالک کو برآمدات 1.68 فیصد کمی سے ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 20.17 فیصد بڑھ کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئیں۔ چین سے درآمدات 20.35 فیصد اضافے سے 7 ارب 68 کروڑ ڈالر رہیں، جس سے چین کے ساتھ خسارہ 6 ارب 71 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
افغانستان کو برآمدات میں 89.53 فیصد کمی ہوئی اور یہ صرف 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جہاں 10 اکتوبر 2025 سے تجارت معطل ہے۔ بھارت کو برآمدات 98 فیصد سے زائد کم ہوئیں جبکہ بھارت سے درآمدات 33 فیصد بڑھ کر تقریباً 7 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔



