اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی ابتدائی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسرائیلی کابینہ نے اتوار کی شام غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کے ابتدائی پائلٹ دستے کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے بیان کے مطابق اس فورس کا ایک ہی واضح مشن ہے اور وہ حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا کہ جب تک حماس غیر مسلح اور پوری پٹی ہتھیاروں سے پاک نہیں ہو جاتی، تعمیر نو شروع نہیں ہوگی۔ استحکام فورس اکتوبر 2025 کے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، جس کے کاموں میں امداد کی ترسیل میں مدد، پولیس کی تربیت اور علاقے کو غیر عسکری بنانا شامل ہیں۔

روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے 60 فیصد سے زائد حصے پر کنٹرول رکھتی ہے اور 20 لاکھ سے زائد آبادی میں سے بیشتر بے گھر ہے۔ غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولائی ملادینوف نے فیصلے کو طویل اور مشکل راستے پر ایک اہم قدم قرار دیا۔