آبنائے ہرمز: ایران کے مطابق تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اتوار کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عمان کے جزیرے ام الغنم کے قریب ایک تیسرا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے زور دار دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ٹینکر جزیرے کے ساحل سے تقریباً 2 کلومیٹر دور تھا اور بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے ٹینکر کی شناخت یا عملے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ایک غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس سے قبل اتوار ہی کو پاسداران انقلاب نے دو دیگر ٹینکروں کے بھی بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور آگ لگنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران نے 8 جولائی کو امریکی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد 12 جولائی کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ غیر منظور شدہ راستے استعمال کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔