پاکستانی خلاباز ذیشان علی کو لے کر شینژو 23 کی زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع

خبر رساں ادارے روئٹرز نے چینی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی خلاباز ذیشان علی کو لے کر چین کا خلائی جہاز شینژو 23 اتوار کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ) پر تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے الگ ہو گیا۔

کیپسول کو علیحدگی کے تقریباً ساڑھے 5 گھنٹے بعد شمالی چین میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر اترنا تھا۔ ذیشان علی کے ساتھ واپسی مشن کے کمانڈر ژانگ ژی یوان اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے پہلے خلاباز لائی کا ینگ بھی سوار ہیں۔

ذیشان علی 25 نومبر کو شینژو 24 کے ذریعے تیانگونگ پہنچے تھے اور وہاں تقریباً پانچ دن قیام کے دوران لائف سائنسز اور میٹریل سائنس کے چار مشترکہ پاک چین تجربات کیے۔ وہ چین کے خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی اور مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن منزل نہیں بلکہ آغاز ہے۔