دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے فائنل میں سری لنکا اے نے دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ شاہزیب خان 91 گیندوں پر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شامل حسین نے 40، روحیل نذیر نے 37 اور کپتان عبدالصمد نے 33 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے گروکا سنکیتھ اور رویندو فرنینڈو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکا اے کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر نشان مدشکا نے 87 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لہیرو سماراکون نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر فاتحانہ شاٹ کھیلا۔ پاکستان شاہینز نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔



