پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے سی ایس ای 100 انڈیکس 281 پوائنٹس (0.16 فیصد) اضافے کے ساتھ 177,664 پوائنٹس پر بند ہوا۔ منگل کو انڈیکس 1,068 پوائنٹس بڑھ کر 178,542 تک پہنچا، تاہم ہفتے کے آخری تین دنوں میں منافع خوری کے باعث کمی دیکھی گئی۔
جے ایس گلوبل کے مطابق اوسط یومیہ حجم 26 فیصد کمی سے 63 کروڑ 50 لاکھ شیئرز اور کاروباری مالیت 17 فیصد کمی سے 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں نرمی سے مدد ملی، مگر بعد میں منافع خوری اور جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال نے فوائد کم کر دیے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نئے صوبوں پر مجوزہ ریفرنڈم سے متعلق سیاسی بحث بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوئی۔ آئی ایم ایف بورڈ 11 دسمبر کو پاکستان کے پروگراموں کا جائزہ لے گا جس سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر جاری ہو سکتے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21.6 ارب ڈالر پر مستحکم رہے۔



