سلمان خان کالے ہرن کے بعد گدھے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار دبنگ اداکار سلمان خان کالے ہرن کے بعد اب ایک گدھے کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 18 کے نئے مہمان ’گدھے‘ نے انٹری دیتے ہی تہلکا مچا دیا، جس پر سلمان خان کو نوٹس مل گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریئلٹی شو نے گدھے کو بطور 19 ویں مہمان دکھایا ہے، بگ باس انتظامیہ نے اس گدھے کا نام ’گدھراج‘ رکھا ہے۔