پاکستانی معروف سینیئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ امبانیز کی شادی پر تنقید کرنے والے آپ ہوتے کون ہیں؟، آپ کو اتنی فکر کیوں ہے؟
سوشل میڈیا پر بیٹھ کر امبانیز کی شادی پر تبصرے و تنقید کرنے والوں کو نعمان اعجاز نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں ایک بات سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ آپ امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والے کون ہیں؟ خوشی ان کی، شادی ان کی، پیسہ ان کا، ہم اتنی دور بیٹھ کے ان کی خوشی اور پیسے پر تنقید کر رہے ہیں۔ آخر کیوں ؟



