ڈرتی تھی اگر دوسری بار طلاق ہو گئی تو لوگ کیا کہیں گے: مایا خان

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے اپنے پہلے نکاح اور دوسری شادی کی ناکامی سے متعلق بات کی ہے۔

مایا خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اُن کا پہلا نکاح 2011 میں ہوا تھا، وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ کبھی رہی ہی نہیں کیوں کہ اُن کے شوہر بیرونِ ملک مقیم تھے اور وہ پاکستان میں تھیں۔

اداکارہ کے مطابق اسی دوران اُن کے بھائی میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی تھی، وہ ایک ادارے کے لیے کام کر رہی تھیں، وہاں سے اُنہیں نکال دیا گیا تھا، ایک ماہ بعد اُن کے بھائی انتقال کر گئے تھے، وہ ایک بہت مشکل دور تھا۔

مایا خان کا کہنا ہے کہ بھائی کی وفات کے بعد وہ خود بیماریوں میں گِھر گئی تھیں اور اسی دوران اُنہیں پہلی طلاق بھی ہو گئی تھی۔