پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم اِن فلیمز کو عالمی اعزاز مل گیا

ٹورنٹو(آن لائن) پاکستانی فلم ان فلیمز نے انٹرنیشنل ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بیسٹ فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ان فلیمز کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساوتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹوپروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براون، اور میکزیم کوٹری ہیں۔ان فلیمز کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔