عمران خان کسی دشمن ملک کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،احسن اقبال کی پریس کانفرنس

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئینی بحران کاسلسلہ چل رہاہے، عمران خان کسی دشمن ملک کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ اتوار کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو عمران خان کہتے تھے میں دعاکرتاہوں بعد میں عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کوعالمی سازش قراردیا، عمران خان کوآئین پاکستان کی کوئی فکرنہیں،یہ پاکستان کے مفادکیساتھ کھیل رہے ہیں، عمران خان اوران کے ٹولے نے پاکستان کودنیا میں تماشہ بنایاہواہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے دو بار کہا مراسلے میں کوئی سازش نہیں، مضبوط پاکستان کی ضامن مضبوط معیشت ہے، ہم نے پاکستان کوکیوبابنانا ہے اورنہ شمالی کوریا، صرف اپنی سیاست اوراناکی تسکین کیلئے یہ ساراکھیل کھیلاجارہاہے،عمران خان نے سی پیک کوتارتارکرکے رکھ دیا ہے، اپنی سیاست بچانے کیلئے آئین اورقانون سے کھیل رہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی نے مزید کہا کہ وکٹ کی بات کرتے کرتے پینترابدل کرسازش کی بات کرنے لگے ہیں،پاکستان کاپہلاستون چین، دوسرا یورپی یونین اورتیسراخلیجی ممالک ہیں، عمران خان نے جلسے میں یورپی یونین کوبھی للکارا، یورپی یونین نے ہمیں جی ایس پی پلس دے رکھاہے،عمران خان نے خلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کابھی ستیاناس کردیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد آنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران نیازی کو 2 ہی کام آتے ہیں، چندہ مانگنا اور سڑکیں ناپنا، پہلے بھی یہی کام کرتے تھے ابھی بھی یہی کریں۔ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، 3 وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینتراحسن اقبال نے کہا کہ دوسرا ستون یورپی یونین ہے جس نے ہمیں جی ایس پی پلس دے رکھا ہے لیکن نبی اکرم ؐ کی گستاخی پر فرانسیسی سفیر کو نکلانے پر ملکی مفادات کی دہائیاں دینے والے عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطر یورپی یونین سے تعلقات کو بھی چھکا لگا دیا، جلسوں میں ان کو للکارنا شروع کردیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ خارجی معاشی میدان میں ہمارا تیسرا ستون امریکا ہے جو ہماری مصنوعات اور درآمداد کی بہت بڑی منڈی ہے، امریکا کو چین سرد جنگ کے موقع پر بھی ناراض نہیں کرتا، دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک نے امریکا کی یونیورسٹیوں سے اپنی افرادی قوت تیار کی جس نے واپس آکر اس ملک کو کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ چوتھا ستون ہمارے برادر خیلجی ممالک ہیں جن کا تعاون ہمیں ہمیشہ حاصل رہا ہے، عمران نیازی نے خلیجی ممالک سے بھی ہمارے تعلقات کا ستیاناس کردیا، انہوں نے بھائی سمجھ کر ا?پ کو اپنا تحفہ دیا اور ا?پ نے وہ مارکیٹ میں بیچ دیا، عمران نیازی صاحب کہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی، عمران صاحب وہ تحفے پاکستان کی مملکت کے سربراہ کو ملے تھے جو 22 کروڑ لوگوں کی امانت ہے، ایسے تحفے لوگ نسل در نسل سنبھال کر رکھتے ہیں، ا?پ نے اس کو بھی بازاری بنادیا۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے ہر معاشی مفاد کو زد ماری ہے، یہ کسی ملک دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں کہ پاکستان کو ہر اس طاقت سے لڑادو جو پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور پاکستان کو مزید تنہا کردو۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو آپ نے ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی اور اسے گلیمرائز کیا کہ یہ بڑا بہادر آدمی ہے اس نے آئین توڑا ہے، وہ ہیرو نہیں ہیں پاکستان کے آئین کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف ان شا اللہ آئین شکنی پر کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتے ہیں کہ رات 12 بجے کیوں عدالت لگی، اگر آپ آئین توڑتے اور عدالت رات 12 بجے نہ لگتی تو عدالت آئین شکنی کرتی، سپریم کورٹ نے اپنی ذمہ داری ادا کردی۔احسن اقبال نے کہا کہ اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے تو آپ کو الیکشن کمیشن سے خوف آرہا ہے کیونکہ آپ کے دل میں چور ہے، آپ نے ملک دشمن ذرائع سے فنڈنگ اکھٹی کی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ عمران خان کی یہ حکمت عملی ہے کہ جس ادارے سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہو اس کومتنازع بنادو اور اس پر اپنے ٹرولز چھوڑ دو، پاکستان کے ادارے ان کے ٹرولز سے نہیں ڈرتے، پاکستان کے آئین کو جوابدہ ہیں۔