ممبئی (آن لائن) شاہ رْخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے چند مناظر برج خلیفہ بولیور پر شوٹ کئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا کہ فلم کا ایک ایکشن سین ’برج خلیفہ بولیورڈ‘ پر شوٹ کیا گیا ہے۔ہدایتکار نے بتایا کہ جان ابراہم اور شاہ رْخ خان کا ایک ایکشن فائٹ سین برج خلیفہ بولیورڈ پر عکسبند کیا گیا ہے جس کیلئے دبئی پولیس نے فلم کی پروڈکشن ٹیم کی مدد کی اور اس جگہ کو کچھ دیر کیلئے شوٹنگ کے لیے بند کیا گیا۔سدھارتھ آنند کے مطابق یہ فلم ’پٹھان‘ کا سب سے مشکل ایکشن سین تھا جس میں دِکھایا گیا کہ چلتی ٹرین کے اوپر، ایک ہوائی جہاز کے ساتھ فضا میں ہے جبکہ شاہ رْخ اور جان لڑائی کر رہے ہیں یہ سین برج خلیفہ کے بولیورڈ میں عکس بند کیا گیا ہے جبکہ پٹھان ایسی پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ برج خلیفہ بولیورڈ میں کی گئی۔
Load/Hide Comments



