حمیمہ ملک نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پسندیدہ سین شئیر کر دئیے

لاہور(آن لائن) پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا ہے۔ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کردار ادا کرنے والی دارو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو سین شیئر کیے ہیں۔اداکارہ حمیمہ کا بتانا ہے کہ فلم مولا جٹ میں یہ سین اْن کا پسندیدہ اور مشکل ترین سین تھا۔واضح رہے کہ یہ سین فلم کے اختتام کی جانب بڑھنے کے دوران آتا ہے جب دارو کی مولا جٹ سے لڑائی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے نوری نت کے دشمن دارو (نوری نت کی بہن) کو قتل کر دیتے ہیں۔