صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ تصاویر میں صبور نے جینز پینٹ کے ساتھ سفید رنگ کی فٹنگ شرٹ زیب تن کررکھی ،انہوں نے بعض تصاویر میں ہینڈ بیگ جب کہ بعض میں موبائل فون تھام رکھا ہے۔