ہمسفر کو امیر ہونا چاہیے، غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی: ملائیکہ ریاض

پاکستانی فلم، ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی، اُن کا ہمسفر اُن کے جتنا ہی امیر ہونا چاہیے۔

شارٹ فلم ’یاریاں‘ میں اداکار زہاب خان کے مدِ مقابل نظر آنے والی اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران مختلف سوالات کے جواب دے کر ملائیکہ نے مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع دیا۔

اداکارہ کا شو کے دوران بتانا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائیں جس کا اُنہیں بے حد افسوس ہے۔

ملائیکہ نے بتایا کہ اُنہیں ماڈلنگ کے شعبے میں کام کرنے کا کچھ خاص مزہ نہیں آ رہا تھا، انہوں نے سوچا کچھ دلچسپ کرنا چاہیے اسی لیے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔