معیار ی فلموں کی تخلیق سے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے شان

لاہور(آن لائن) نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جاتی او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے۔ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں اسی لئے وہاں کی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات نا گزیر ہیں تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤ ں پر کھڑی ہو سکے۔