جان کو خطرہ، سلمان خان کے اہل خانہ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بعد اب ان کی فیملی کے تمام افراد کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔2022میں سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سے ممبئی پولیس سکیورٹی فراہم کررہی ہے، گزشتہ سال نومبر میں سلمان خان کو مزید دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اب رواں ماہ فروری 2024 کی شروعات سے ممبئی پولیس نے اداکار کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اب سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے تمام افراد تک سکیورٹی کو بڑھا دیا ہے جن میں اداکار کے بہنوئی آیوش شرما بھی شامل ہیں۔