سجل اور وہاج کی ویب سیریز دی پنک شرٹ 27اکتوبر کو پیش کی جائیں گے

کراچی(آن لائن)پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی کی ویب سیریز دی پنک شرٹ دو عالمی فلمی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔کاشف نثار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے صوفیہ اور سمیر کے گرد گھومتی ہے جو علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔اسی اثنا میں صوفیہ کی ملاقات ایک کاروباری شخص عمر سے ہوتی ہے اور وہ اسے اپنے سابقہ رشتے کی تلخیوں کو بھلانے اور آگے بڑھنے کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے۔بھارتی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائف پر پیش ہونے والی اس ویب سیریز کی کہانی پاکستانی مصنفہ بی گل نے تحریر کی ہے، جس میں سجل علی صوفیہ جبکہ وہاج علی عمر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔تاہم اب اس ویب سیریز کی ابتدائی تین اقساط 27 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہونے والے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔