لاہور(آن لائن) پاکستانی کرائم تھرلر فلم ٹکسالی کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی، ابو علیحہ کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔اداکارہ مہر بانو کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ہدایت کار ابو علیحہ نے خود مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، فلم میں میرے کام کا تجربہ شاندار رہا۔فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم مہر بانو کا کہنا تھا کہ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کے پروڈیوسر وقاص حسن رضوی نے انسٹاگرام پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی۔اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شئیر کی۔
Load/Hide Comments



