کراچی (آن لائن) عیدالفطر پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم منی بیک گارنٹی شائقین کو لطف اندوز نہ کر سکی۔فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی کو ناقص ہدایتکاری پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں کئی ٹی وی اشتہارات کو ڈائریکٹ کرنے والے فیصل قریشی کا فلم ہدایتکاری کی دنیا میں یہ پہلا قدم تھا۔ دوسری جانب ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کا اچھا ریویو مل رہا ہے اور لوگ فلم کی تعریف کر رہے ہیں لیکن جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلم اچھی نہیں انہوں نے ذہن بنا لیا ہے کہ فلم اچھی نہیں۔
Load/Hide Comments



