عالیہ اور رنبیر نے بیٹی سے ملنے آنیوالے دوستوں کیلئے شرط رکھ دی

ممبئی (آن لائن) چند روز قبل ہی والدین بننے والی بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی ننھی پری سے ملنے آنے والے دوستوں کے لیے شرط رکھ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دوستوں کے لیے پیغام جاری کیا اور کہا کہ کسی کو بھی کووڈ کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔عالیہ رنبیر کے مطابق صرف ان ہی افراد کو بیٹی سے ملنے آنے دیا جائے گا جن کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہوگی۔