ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ پر راج کرنے والے دونوں خانز سلمان اور شاہ رْخ خان دو دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے دونوں سْپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ب نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ رْخ رواں ماہ سے ہی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ سلمان خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ کنگ خان بھی اپنی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم جوان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں اپنے کیمیو رول کی شوٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہونگے۔
Load/Hide Comments



