عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی

لاہور (آن لائن)عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی، کراچی جو اب فلموں کی کامیابی یا ناکامی کا ٹرینڈ سیٹ کرتا ہے وہاں سے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا تاہم اس کے بعد بارشوں اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد سینما گھروں تک نہ پہنچ سکی۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم ”قائد اعظم زندہ باد“، ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبری خان کی ”لندن نہیں جاؤں گا“ اور سمیع خان اور نازش جہانگیر کی ”’لفنگے“ ریلیز ہوئی۔پاکستانی فلمیں دیکھ کر شائقین نے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا، ”قائد اعظم زندہ باد“اور ”لندن نہیں جاؤں گا“ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں۔پنجاب سرکٹ میں حیدر سلطان کی فلم ”اشتہاری ڈوگر‘‘ جبکہ پشاور سرکٹ میں بھی فلمیں نمائش کی گئیں۔ عام شہریوں سمیت شوبز شخصیات نے بھی کراچی میں بارش کے بعد شہر کی تبا کن صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔صارف نے بتایا کہ کراچی میں عید کے دوسرے روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث شہر میں بیشتر سینما بند رہے۔