برطانوی وزیراعظم کی سعودی عرب آمد، محمد بن سلمان سے ملاقات

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کی حمایت کا یقین دلایا۔ مزید پڑھیں

شام میں اپنی سلامتی کیلئے محدود عارضی اقدامات کیے ہیں: اسرائیل

اسرائیل نے یو این سیکیورٹی کونسل کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، اسرائیل نے صرف اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے محدود اور عارضی اقدامات کیے ہیں۔ شام کی موجودہ صورتِ حال مزید پڑھیں

محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں کہ سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے: شیر علی ارباب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں کہ سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مزید پڑھیں

بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بانئ پی ٹی مزید پڑھیں

کینیڈا کی جانب سے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا گیا۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اسد حکومت کو آئی سی جے کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور نیدرلینڈز نے 2023ء میں اسد حکومت کے خلاف آئی سی جے میں درخواست دی تھی۔ شام، بشار الاسد ماسکو فرار، باغیوں کا قبضہ، حیات تحریر الشام کے سربراہ الجولانی کا دمشق پر کنٹرول، وزیراعظم برقرار شام کی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا، روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فاتح شامی قوتوں کا طرز عمل ان کے ساتھ ایران کے تعلقات کا تعین کرے گا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لاپتہ شامیوں کی تلاش میں وائٹ ہیلمٹس نے دمشق کی سیڈنایا جیل میں 2 ٹیمیں بھیجی ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے معزول صدر بشار الاسد اور اُن کا خاندان روس پہنچ گیا ہے۔ روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانئ پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا منتقل کرنے کی مقامی شہری کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔ دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے مزید پڑھیں