وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
وسطی لندن کے ہوٹل میں سرمایہ کاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے اوپر جا رہے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں جگہ ہے۔
پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
اس سے پہلے وزیرِ اعظم نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور کاروبار کے آغاز کی روایتی تقریب میں شرکت کی۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔



