
امریکی محکمہ انصاف نے امریکا اور یورپ میں حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایران کے حمایت یافتہ 3 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ان مبینہ منصوبوں میں برطانیہ میں واقع فضائی اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ پر حملے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔



