سعودی فضائی دفاع نے ریاض پر داغے گئے حوثیوں کے میزائل تباہ کر دیے

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے ایک کروز اور ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور مشرقی علاقے کی فضا میں ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران شہری دفاع نے پیشگی انتباہی نظام بھی فعال کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب کی جانب حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔