شام میں اپنی سلامتی کیلئے محدود عارضی اقدامات کیے ہیں: اسرائیل

اسرائیل نے یو این سیکیورٹی کونسل کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، اسرائیل نے صرف اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے محدود اور عارضی اقدامات کیے ہیں۔

شام کی موجودہ صورتِ حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد اقوامِ متحدہ میں شام کے سفیر بسام الصباغ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام آزادی، مساوات، قانون کی حکمرانی، جمہوری ریاست کے قیام کے منتظر ہیں۔