سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کی مدد کریں،یہ وقت سیاست و انتشار کانہیں سیلاب متاثرین کی خدمت کا ہے۔ گزشتہ روز منگل کو اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہو ا سب سے زیاد سیلاب نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچائی ہے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اگر سب پاکستانی متحرک ہو جائیں تو ہمیں بیرونی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی، 3 کروڑ سے زاہد افراد سیلا ب سے متاثر ہوئے ہیں یہ وقت سیاست اور انتشار کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی خدمت کا ہے، سیلا ب کی وجہ سے لاکھوں لو گ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جب تک آخری شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہو جاتا ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرے، علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبے میں متاثرین کی امداد کیلئے زور دیں۔یہ مصیب جتنی بڑی ہے وسائل اتنے کم ہیں، پندرہ سو سے زائد جان سے گئے،نقصانات پر جلد از جلد قابو پانا ہو گا،تمام اداے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ سیلاب کا دائر کا ر اتنا وسیع ہے کہ کسی ادارے کا اس چیلنج سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبانی حکومتوں سے ملکر سسٹر ڈسٹرکٹ پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ تقسیم کیئے گئے سامان کا مکمل تفصیلی ریکارڈ رکھا ہے، تاجکستان سے امدادی سامان پہنچ چکا ہے،50سے 55فیصد امدادی سامان سیلاب متاثرین کو پہنچا دیا گیا ہے،ترکیہ سے 2امدادی سامان کی ٹرینیں آچکی ہیں جبکہ 6ابھی راستے میں ہیں، سیلاب کی آفت کا دائر ہ کار اتنا بڑا ہے کی متاثرین کوکافی امداد پنچانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آنیوالی 66پروازوں سے سامان وصول کیا گیا،سیلاب متاثرین کو خوراک،ادویات، اور گرم کپٹروں کی اشد ضرورت ہے جن ممالک نے مشکل کی اس گھڑی میں ہماری امداد کی تما م کے شکر گزار ہیں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ااور انہوں نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی، ڈنمارک کی جانب سے واٹر پیور فیکیشن پلانٹ موصول ہوا ہے،تاجکستان سے سامان موصول ہو چکا ہے امدادی سامان کی تقسیم کیلئے این ڈی ایم اے وفاقی کی ہدایت پر عمل کر رہا ہے۔