آسٹریلین رکنِ پارلیمنٹ ہیلن ہینز گاڑی کی ٹکر سے زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

آسٹریلیا کی رکنِ پارلیمنٹ ہیلن ہینز پر مبینہ حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی رکنِ پارلیمنٹ دفتر کے باہر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئیں۔

آسٹریلوی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص کی گاڑی سے چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

امریکا کے ایران کیخلاف حملوں کی حمایت کرتے ہیں: آسٹریلوی وزیر اعظم

پولیس کے مطابق ہینز کو گاڑی سے ٹکر جان بوجھ کر ماری گئی یا نہیں؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ شبہ ہے ہینز پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے۔