جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مذاکرات کےلیے تجویز دے دی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں کامران مرتضیٰ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے شرکت کی۔
جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ اگر حکومت ایمرجنسی کو صرف 5 اضلاع تک محدود کر دے تو حکومت سے مذاکرات ممکن ہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے مذاکرات کے لیے دی گئی کامران مرتضیٰ کی تجویز سے اتفاق کیا۔
اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے، تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی برقرار رہے گی۔



