اسلام آباد (آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تصویری نمائش وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی لابی میں منعقد کی گئی۔تصویری نمائش میں موسیماتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصویری نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے نیویارک میں اقوام متحدہ سیکریٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ تصویری نمائش میں پاکستان میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی ہے۔ سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments



