بیونسے 100 گریمی نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ بن گئیں

امریکی گلوکارہ بیونسے 100 گریمی نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی فنکارہ بن گئی ہیں۔ 69ویں گریمی ایوارڈز کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں انہیں آر اینڈ بی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جن میں البم، سانگ اور ریکارڈ آف دی ایئر شامل ہیں، جبکہ ہسپانوی گلوکارہ روزالیا اپنی البم ’لکس‘ کے لیے البم آف دی ایئر سمیت 9 کیٹیگریز میں نامزد ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کو 5 اور میڈونا کو 4 نامزدگیاں ملی ہیں۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو لاس اینجلس میں ہو گی، جو نصف صدی میں پہلی بار سی بی ایس کے بجائے اے بی سی پر نشر کی جائے گی۔