آئرلینڈ کی عدالت نے نومبر 2023 میں ڈبلن میں ایک اسکول کے باہر بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے 52 سالہ ریاض بوشاکر کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
ڈبلن کی سینٹرل کریمنل کورٹ کے جج ٹونی ہنٹ نے یہ سزا سنائی۔ ملزم کو جولائی میں اقدام قتل کے تین الزامات سمیت 8 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ 23 نومبر 2023 کو پارنیل اسٹریٹ پر ہونے والے حملے میں تین کم عمر بچے اور ان کی حفاظت کرنے والی ایک خاتون کیئر ورکر زخمی ہوئی تھیں۔
حملے کے بعد ملزم کی شناخت کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلنے سے ڈبلن میں کئی دہائیوں کے بدترین ہنگامے ہوئے تھے، جن میں گاڑیاں نذر آتش کی گئیں، دکانیں لوٹی گئیں اور تقریباً 100 افراد گرفتار ہوئے۔



