یوکرین کا کریمیا پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، کرچ پل پر ٹریفک معطل

روس کے زیر کنٹرول کریمیا میں یوکرین کے ڈرون حملے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ ماسکو کے مقرر کردہ گورنر سرگئی اکسیونوف کے مطابق دو روز میں دوسرے حملے کے بعد کرچ پل پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی جس میں پل کی مرکزی سڑک کا محراب اور سڑک کا ایک حصہ گرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی یوکرین کے انفراسٹرکچر پر روسی حملوں کا جواب ہے۔ 19 کلومیٹر طویل یہ پل کریمیا کو روس سے ملاتا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 23 علاقوں میں 1400 سے زائد ڈرون تباہ کیے، جبکہ کیف کے میئر وٹالی کلچکو کے مطابق روسی حملوں میں شہر کے دو پلوں کو نشانہ بنایا گیا اور پانی و بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔