وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے استنبول میں ترک سیل کے سی ای او علی طحٰہ کوچ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاک ترک تعاون کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا اور ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت دی۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق ان شعبوں میں فائیو جی، اسپیکٹرم، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے پاکستان کا ٹیکنالوجی ایکو سسٹم مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری دوست ماحول برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق علی طحٰہ کوچ نے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی ایجنڈے کو سراہا اور ٹیلی کمیونیکیشن و ٹیکنالوجی میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔



