ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اداکارہ کے اس نئے فوٹو شوٹ پر نا صرف ان کے مداح دل فریفتہ نظر آ رہے ہیں بلکہ انڈسٹری کی دیگر خوبصورت اداکارائیں بھی اداکارہ کے حسن کی تعریفیں کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔

گزشتہ روز بیرون ملک سے کراچی آنے والے 3 مشتبہ مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے حکّام کے مطابق تینوں مریضوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

مسافروں کے جسم پر سرخ دھبے پائے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

اسپتال حکّام نے بتایا ہے کہ تینوں مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی جس کے بعد ان کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 3 مسافروں کو ایئر پورٹ سے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت