بڑی آنت کے کینسر میں تیزی سے اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

کولوریکٹل یا بڑی آنت کے کینسر کے کیسز میں حالیہ چند برسوں سے تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ٹیومر بڑی آنت اور معدے کو متاثر کرتا ہے، جس سے مریض کی صحت اور معیار زندگی بُری طرح اثرانداز ہوتی ہے۔

بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مختلف حصوں میں خاص طور سے بڑی عمر کے افراد کے مقابلے 50 سال سے کم عمر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بڑی آنت کے کینسر کے کیسز میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو بعض ماہرین ’خطرناک‘ اور ’پریشان کن‘ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض کے مطابق اس معاملے پر ایک ’عالمی الرٹ‘ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آج کے موجودہ اعداد و شمار کا موازنہ 30 سال پہلے کی شرح سے کریں تو کچھ تحقیقات کے مطابق نسبتاً کم عمر مریضوں میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں 70 فیصد اضافے کے شوہد ملتے ہیں۔

کولوریکٹل کینسر کی شرح میں اضافے کی وجوہات
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ حالیہ دہائیوں میں لاطینی امریکہ اور کیریبین میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس کی وجوہات میں اوسطً عمر میں اضافہ، طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی گلوبل کینسر آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ 1990 سے نو لاطینی امریکی ممالک جن میں ارجنٹینا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، کیوبا، ایکواڈور اور میکسیکو شامل ہیں، میں کولوریکٹل کینسر کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت