ترسیلات زر مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصدکم رہیں: اسٹیٹ بینک

کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2022 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجیں اور مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصدکم رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی ابتدائی 5 ماہ کی ورکرز ترسیلات 12 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات سے رواں سال بھیجی گئی رقوم 9.6 فیصدکم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر سعودی عرب سے بھیجی گئی رقوم 13.2 فیصدکم ہوکر 2.95 ارب ڈالر ہیں، عرب امارات سے 5 ماہ میں بھیجی گئی ترسیلات 11.3 فیصد کم ہو کر 2.26 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دیگر عرب ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ سے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کم ہوئی ہیں جب کہ امریکا سے پانچ مہینوں میں ترسیلات 4.3 فیصد بڑھی ہیں۔