کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت223روپے سے بڑھ کر223.50روپے ہو گئی اسی طرح 45پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 229.50روپے سے بڑھکر229.95روپے پر جا پہنچی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 245روپے سے بڑھ کر245.40روپے ہو گئی جبکہ1.80روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 280.10روپے سے بڑھ کر281.80روپے پر جا پہنچی۔
Load/Hide Comments



