امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ قائدِ حریت سید علی گیلانی کی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے قائدِ حریت سید علی گیلانی کی پانچویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کے ترجمان تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دی، ان کے نعرے ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا‘ سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کی قابض فوج سید علی گیلانی کے حوصلے پست نہ کر سکی، انہوں نے طویل عرصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر بنے گا پاکستان کی جدوجہد کی، ان کا مشن پورا ہو گا، کشمیر آزاد ہو کر پاکستان بن کر رہے گا



