طلباء کو تقسیم نہ ہونیوالے لیپ ٹاپ بڑی تعداد میں خراب ہونے کا انکشاف

لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ بڑی تعداد میں خراب ہو گئے۔

اس حوالے سے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ طلباء کو تقسیم نہ ہونے والے لیپ ٹاپس پڑے پڑے ناکارہ ہو گئے۔

دستاویزات کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم کے اسٹاک میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے 44 لیپ ٹاپ مکمل ناکارہ ہو گئے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے 262 لیپ ٹاپ خراب ہوئے ہیں جن کی مرمت درکار ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2011ء سے 2017ء تک لیپ ٹاپ اسکیم کے 4 فیز شروع کیے گئے، چاروں فیز کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار 275 لیپ ٹاپ خریدے گئے۔

دستاویزات کے مطابق 2018ء میں پی ٹی آئی دورِ حکومت میں طلبا کو لیپ ٹاپ کی تقسیم پر پابندی لگائی گئی تھی، بچ جانے والے لیپ ٹاپ مختلف اوقات میں ضرورت کے مطابق مختلف محکموں کو تقسیم کیے گئے۔