گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نشانِ حیدر یافتہ راشد منہاس شہید کے 53 ویں یومِ شہادت پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم شہید راشد منہاس کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پائلٹ شہید راشد منہاس نے وطن عزیز پر جان نچھاور کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم عمر نوجوان نے شہادت کا رتبہ پاکر نوجوان نسل میں نئی روح پھونک دی۔



