انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا تھا۔