کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت286.50روپے سے کم ہو کر285.80روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر309روپے سے بڑھ کر310روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت332روپے سے بڑھ کر335روپے ہو گئی اسی طرح3.30روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت382روپے سے بڑھ کر385.30روپے پر آ گئی.
Load/Hide Comments



