انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 224.95روپے سے بڑھ کر225روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یور و کی قیمت فروخت 254.50روپے سے بڑھ کر257روپے ہو گئی جبکہ4روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 295روپے سے بڑھ کر299روپے کی سطح پر جا پہنچی۔