کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کنقرار دیا دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی خریداری کے معاملے میں بعض خدمات میں تبدیلی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گوگل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ادائیگیاں روکنے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، اسٹیٹ بینک ایسے تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، حکومت ڈالر کے اخراج کو محدود کرنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئیں۔ترجمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایسے تمام دعووں کی سختی سے تردید کرتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ملک کے اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے اطلاعی ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے متعلق بعض خدمات کی تخصیص کی جو ایسے ادارے اپنے استعمال کے لیے بیرون ملک سے خرید سکتے ہیں اور وہاں ایک لاکھ امریکی ڈالر فی انوائس تک زر مبادلہ میں ادائیگیاں کرسکتی ہیں .
Load/Hide Comments



