وزیراعظم شہبازشریف کا فلسطین کی طرف سے سیلاب کی مدد کے لئے ٹیم بھجوانے پراظہار تشکر

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کی طرف سے پاکستان کے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے تیزرفتارامدادی کارروائیوں کے لئے ٹیم بھجوانے پردلی تشکرکااظہارکیاہے۔ آج ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان اورفلسطین کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کاعکاس ہے،فلسطینی صدرسے اظہارتشکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان خیرسگالی کے اس جذبے کوکبھی نہیں بھلائے گا۔